|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2017

لاہور:  تحریک انصا ف کو خیر باد کہنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان کی طر ف بھیجے گئے مبینہ ٹیکسٹ میسجز سینئر صحافی حامدمیر کو دکھادئیے ۔

حامد میر نے اس حوالے سے ایک اورٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اپنے ٹی وی پرواگرام سے پہلے میں نے گلالئی سے کہا کہ کچھ میسجز مجھے دکھادیں لیکن انہوں نے کہاکہ یہ قانونی مسئلہ ہے اور میسجز دکھانے سے انکار کیااور پھر اسٹوڈیو میں بیٹھنے کے بعد گلالئی کاذہن بدلااوروہ اچانک میسجز دکھانے پر راضی ہوگئیں۔

اس وقت سٹوڈیومیں کیمرہ مین اوردیگرافرادکے علاوہ اے این پی کی سینیٹرستارہ ایاز بھی موجودتھیں جوسارامعاملہ دیکھ رہی تھیں۔

حامدمیرکے مطابق مذکورہ دکھائے گئے میسجزسے بظاہرعائشہ گلالئی کے عمران خان کیخلاف الزامات کوتقویت ملتی ہے لیکن نتیجے تک پہنچنے کیلئے باقاعدہ تحقیقات ضروری ہیں۔