گڈانی: سیکریٹری لیبر بلوچستان پسندخان بلیدی اور کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کے احکامات کی روشنی میں،ڈائریکٹر جنرل لیبر شجا ع الملک گچکی کی سربراہی میں ای پی اے لیبر اور بی ڈی اے کی ٹیم نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ا محکمہ ماحولیات نجینئر محمد خان اوتمانخیل کی تجاویز کی روشنی میں محنت کشوں کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے سے متعلق امور کا جائزہ لیا ۔
دورے کے موقع پر جوائنٹ سروے ٹیم نے محکمہ ماحولیات کی جانب سے محنت کشوں کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی روشنی میں بہتری لانے شپ بریکرز کو محکمہ لیبر وافرادی قوت کے قواعد وضوابط کا پابند بنانے کیلئے مزید اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
آرایچ سی گڈانی کے ڈاکٹر یونس بلوچ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے بھی گڈانی شپ یارڈ پر کام کرنے والے محنت کشوں کی آگاہی کیلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا اور ڈینگی کی بیماری سے محفوظ رہنے کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں محنت کشوں کو آگاہی دی ،
واضح رہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے گزشتہ سال وفاقی حکومت کو گیارہ ارب روپے ریونیو ملا ، اس کی بازگشت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی جائزہ اجلاس میں بھی سنی گئی ۔
مستقبل میں گڈانی شپ یارڈ پر لنگر انداز ہونے والے کسی بھی شپ کو کسی قسم کے سانحے سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے حادثات سے بچنے سے قبل تحریری سرٹیفکیٹ کااجراء لازمی قرار دیا گیا ہے اور محکمہ ماحولیات کی ٹریبوینل چےئرمین کی کمیٹی ممبران کے ہمراہ گڈانی شپ یار ڈ کے گزشتہ ماہ دورے کے بعد محنت کشوں کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی سے متعلق امور میں کافی پیشرفت سامنے آئی ہے ۔