|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2017

کوئٹہ: صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کرے گا اقتصادی راہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا بلوچستان میں سو چھوٹے ڈیم بنانے کے لیے فنڈ مختص کردیے گئے بلوچستان کا مستقبل تابناک ہے ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک موٹر وے اکنامک کاری ڈور کا حصہ بن گئی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں بلوچستان کے اراکین اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا صدر ممنون حسین نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف حصوں کو ملانے کے لیے سو کلو میٹر سڑکیں تعمیر ہو گئیں کوئٹہ میں پانی کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت نے ایک ارب روپے فراہم کردیے بلوچستان کے پچاس بچوں کو چینی زبان سکھانے کے لیے سکالر شپ فراہم کردی گئیں موجودہ بجٹ میں بلوچستان کی جامعات کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کیے جائیں گے نمل یونیورسٹی کو گوادر میں چینی زبان سکھانے کے لیے کیمپس بنانے کے لیے بھاری رقم ایوان صدر نے فراہم کردی نئی نسل اور خاص طور بچیوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ دی جائے بلوچستان کی بچیاں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔

بلوچستان کی ترقیاتی سکیموں کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گاانہوں نے کہا کہ ملک کو اتحاد اور اتفاق کی سخت ضرورت ہے آئندہ برس تک ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت کم رہ جائے گی ۔