|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے آٹے کی چکی میں نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے علاقے میں خوف وہرا س پھیل گیا تا ہم کسی جانی کی نقصان اطلاع نہیں ملی دھماکے کی اطلاع ملتے مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ۔

علاقے کو گھیرے میں لے کر کا رروائی شروع کر دی ذرائع کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا تاہم دھماکے سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔