کوئٹہ: بائیس سال سے قتل کے مقدمے میں ہرنائی پولیس کو مطلوب ملزم کو خیبر پشتونخوا کے ضلع چارسدہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
ہرنائی پولیس کے ایس پی عبدالحلیم اچکزئی نے بتایا کہ ملزم بشیر احمد نے 1995ء میں اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ملکر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ اس مقدمے میں ان کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا تھا جسے گزشتہ سال پھانسی دیدی گئی تھی۔
جبکہ ملزم بشیر احمد قتل کے بعد سے مفرور تھا۔ ہرنائی پولیس نے خفیہ اطلاع پر خیبر پشتونخوا کے ضلع چار سدہ میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتاری کے بعد ملزم کو ہرنائی منتقل کردیاگیا۔
ہرنائی ،قتل کا مجرم 22سال بعد گرفتار
وقتِ اشاعت : August 21 – 2017