|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2017

کراچی:  پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 2 ستمبر بروزہفتہ ہوگی ۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہواجس کی صدارت چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی،اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقامی سطح پر منعقد ہوئے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی علاقے سے ذی الحج کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا عیدالاضحیٰ 2 ستمبر بروز ہفتہ ہوگی۔