اسلام آباد: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیزبیان کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس 5 گھنٹے تک جاری رہا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی سلامتی کمیٹی کےارکان، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیرخزانہ، اور وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک افغان پالیسی پر موثر ردعمل اور جوابی حکمت عملی تشکیل دینے پرغور کیا گیا۔ شرکا کو وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے دورہ چین کے دوران چینی حکام سے ملاقاتوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔