کوئٹہ: ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے کے مقدمے میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی پر گاڑی ٹمپریننگ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
ایم پی اے کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عدالت کی جانب سے مجید خان اچکزئی پر انجن اور چیسز نمبر ٹیمپرشدہ گاڑی استعمال کرنے کا فرد جرم عائد کی گئی۔ تاہم ایم پی اے نے صحت جرم سے انکار کیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس گواہان اور شواہد طلب کرلئے۔ ایم پی اے مجید خان اچکزئی کے خلاف اغواء کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ملزم کے وکیل کو نقول فراہم کردی گئی۔ کیس کی آئندہ سماعت اکتیس اگست کو ہوگی۔
مجید اچکزئی پرفرد جرم عائدکر دی گئی
وقتِ اشاعت : August 25 – 2017