|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کا منشیات کے عادی افراد کے خلاف ایکشن۔ سو سے زائد نشئیوں کو گرفتار گرفتار کرکے ان کے ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا۔ تفصیل کے مطابق کوئٹہ کے سٹی نالے میں پولیس نے منشیات کے عادی افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔ 

نالے میں قائم نشئیوں کے درجنوں ٹھکانوں کو آگ لگا کر تباہ کردیا۔ پولیس نے نالے کو گھیرے میں لے کر نشئیوں کی پکڑدھکڑ شروع کردی تاہم نشئیوں کی ایک بڑی تعداد پولیس کو دیکھتے ہی سامان سمیٹ کر رفوچکر ہوگئی۔ جبکہ منشیات فروش آپریشن سے پہلے ہی فرار ہوگئے تھے۔ 

پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ایک سو سترہ نشے کے عادی افراد کو گرفتار کرکے بحالی مرکز منتقل کردیا گیا۔