|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2017

 لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ لندن نہیں جا رہی الیکشن مہم چلاؤں گی جب کہ مخالفین جو مرضی کرلیں این اے 120کا معرکہ ن لیگ ہی جیتے گی۔

 ماڈل ٹاؤن لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت حلقہ این اے 120 کے الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا سمیت بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی مہم سے متعلق مشاورت کی گئی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ لندن نہیں جا رہی الیکشن مہم چلاؤں گی، پارٹی کے رہنما اورکارکنان مہم کوتیز کریں جب کہ گھر گھر مہم کا سلسلہ آئندہ چند روز میں شروع کروں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد صادق اور امین ہیں جب کہ ان کی محبت دلوں سے نہیں نکالی جاسکتی، مخالفین جو مرضی کرلیں این اے 120 کا معرکہ (ن) لیگ ہی جیتے گی، (ن) لیگ کی جیت نوشتہ دیوار ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تم جتنی دفعہ نوازشریف کو نکالو گے اللہ تعالی نوازشریف کو اتنی دفعہ ذیادہ ووٹوں سے جتوائے گا، داتا صاحب کے باہر شروع سے آخر تک ہزاروں سے لاکھوں لوگوں نے کہا تھا کہ فیصلہ نامنظور ہے۔