|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2017

کوئٹہ ; گوادر کے علاقے میں بجلی کے ٹرانسفارمر کو ٹھیک نہ کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے خواتین، بچوں کے ہمراہ روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی سی پیک منصوبے کے سب سے بڑے پروجیکٹ گوادر پرانہ ملا بند کے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش اور ٹرانسفارمر کی خرابی کے خلاف وائی چوک ائیر پورٹ فش ہاربر شاہراہ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا ۔

احتجاج میں خواتین بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی روڈ بند ہونے کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا بجلی کی بندش سے پانی کی سپلائی بھی معطل ہے ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے ٹرانسفارمروں کو ٹھیک کر کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکی لو گوں کی مشکلات دور ہو سکے کیسکو حکام کو متعدد بار موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے تا حال مسئلے کو حل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے لو گوں کی تکالیف مزید بڑھ چکی ہے مظاہرین نے متعلقہ حکام کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج ختم کر کے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔