گوادر: پسنی میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک، اسلحہ برآمد۔ پولیس کے مطابق وارڈ نمبر تین پسنی میں پولیس نے ناکے پرموٹرسائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔
مشتبہ افراد نے گلی میں چھپ کر پوزیشن لی اور پولیس اہلکاروں پر فائر کھول دیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں افراد مارے گئے۔ ان سے دو پستول برآمد ہوئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت علی ظہور ساکن وارڈنمبر 3 اور صمدعلی ساکن وارڈ نمبر 6 کے نام سے ہوئی ہے۔