کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں خواتین کے مسائل کے حل کے لئے پہلے وویمن پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں تعلیم اور تربیت یافتہ خواتین عملہ تعینات کیا جائیگا آفیسر رینک کے عہدوں پر تعیناتی کے لئے انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی بھرتیوں کے لئے پبلک سروس کمیشن کی خدمات حاصل کی جائے گی ۔
خواتین عملے کو انوسٹی گیشن رپورٹنگ روم اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو رسک الاؤنس کی فراہمی کے لئے حکومت کو مراسلہ لکھا ہے جلد ہی اس کی منظوری مل جائے گی حکومت سے جو بھی ڈیمانڈ کی گئی ۔
انہوں نے اس سے بڑھ کر تعاون کیا تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کے استعداد کار کو بڑھایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائٹ روڈ پر بلوچستان کے پہلے وویمن پولیس اسٹیشن اور تھانہ سول لائن کی نئی تعمیر ہونیوالی عمارتوں کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر اکبر حریفال، سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی قمر مسعود، ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، ایس ایس پی کوئٹہ آپریشن نصیب اللہ ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر محمد زاہد، ایس پی ایڈمن عرفان بشیر، ایس پی سٹی میر حسین احمد لہڑی، اے ایس پی سٹی محمد بلوچ، ایس پی سیکورٹی جاوید غرشین ، ڈی ایس پی کینٹ آصف غفور، ڈی ایس پی ٹریفک نصیر شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا ہے کہ وویمن پولیس اسٹیشن کی کوئٹہ میں بہت ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کیونکہ اس سے قبل تھانہ سٹی میں ایک وویمن سینٹر قائم کیا گیا ہے لیکن بلوچستان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وویمن پولیس اسٹیشن کی ضرورت تھی تاکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کے لئے صوبائی حکومت کو سمری ارسال کی تھی ۔
حکومت کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد سوشل اور کلچرل طور پر وویمن پولیس اسٹیشن کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت تھی کیونکہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے اسٹیشن کا قیام اور اس میں خواتین تعلیم اور تربیت یافتہ عملے کی تعیناتی کر کے ان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں جس طرح ڈی آئی جی کوئٹہ نے اس پولیس اسٹیشن کے قیام کو عمل میں لانے کیلئے کردارادا کیا ہے ۔
اسی طرح اس کو مستقبل میں ریجن کی سطح تک لے جائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ریکروٹ کی تربیت کے حوالے سے جو حکومت اور محکمہ پولیس نے معیار مقرر کر رکھا ہے بلوچستان قبائلی صوبہ اور علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر خواتین کا ملازمت میں آنے کارجحان بہت کم ہے۔
اس لئے خواتین اس معیار اور میرٹ پر بہت کم پورا اترتی ہے ہماری کوشش ہیں کہ حکومت اس حوالے سے رعایت دے تاکہ صوبے کی تعلیم یافتہ خواتین آگے آئیں اور اس شعبے میں شامل ہو کر صوبے کی خدمت میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کا بہت بڑا عمل دخل ہے ہم خواتین کی نفری پوری کرنے کے لئے انسپکٹر اور اے ایس آئی کی اسامیاں پر کرنے کے لئے پبلک سروس کمیشن کی خد مت حاصل کریں گے اس کے علاوہ پولیس اسٹیشن میں تعینات عملے کو انوسٹی گیشن رپورٹنگ کی خصوصی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا تاکہ یہاں پر پر امن ، محفوظ ماحول کیا جا سکے اور پراسیکیوشن کے شعبے سے بھی معاملات کو بہتر بنا نے میں مدد حاصل کی جائے گی ۔
عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہو گی مساجد، عید گا ہوں، امام بارگاہوں اور پبلک مقامات سمیت شہر میں سیکورٹی کے موثر انتظامات کرنے کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دیا ہے کوئٹہ اور اندرون صوبہ کا سیکورٹی پلان مکمل ہو چکا ہے تاکہ لوگ پرامن طور پر عید کی خوشیاں منا سکے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو ان کی کارکردگی کی بدولت انہیں انعامات سے نوازا جاتا ہے وہ انہیں دیئے جا رہے ہیں کیونکہ ان کی تنخواہ دوسرے اہلکاروں سے زیادہ ہے اس کے باوجود انہیں ایک اضافی رسک الاؤنس دینے کی تجویز کی سمری وزیراعلیٰ بلوچستان کو ارسال کی ہے ان کی منظوری کے بعد یہ بھی انہیں ملنا شروع ہو جائیگا ۔
اس موقع پر انہوں نے وائٹ روڈ پر واقع بلوچستان کے پہلے وویمن پولیس اسٹیشن اور تھانہ سول لائن کی زیر تعمیر عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اور عمار ت کے حوالے سے انجینئرز نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پولیس اسٹیشن کے انڈر 6 تھانے ہونگے ان تھانوں کی حدود میں خواتین کے حوالے سے تمام کیسز مذکورہ وویمن پولیس اسٹیشن میں حل ہونگے اورتھانے میں تعینات عملے کی رہائش بھی تھانے کے ساتھ ہی قائم کی گئی ہے جس میں ایس ایچ اوز سمیت تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہو گا جس کے لئے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔
بلوچستان میں وویمن پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایاگیا ہے، آئی جی
![]()
وقتِ اشاعت : September 1 – 2017