|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2017

چترال میں پاک افغان سرحد کے قریب دریا پر قائم پل کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث تور کہو کے متعدد دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

مقامی افراد کے مطابق رابطہ پل نہ ہونے کی وجہ سے بچے اسکول جانے سے محروم رہے جبکہ علاقے میں واحد پل ہونے کے باعث عوام کو سامان کی ترسیل میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ممکنہ طور پر تخریب کاری ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پل اڑانے سے 20 ہزار سے زائد آبادی محصور ہوگئی۔