|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2017

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جو پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

برکس سربراہی کانفرنس کے اعلامیہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کہنا تھا کہ پاکستان کو خطے میں بڑھتے ہوئے انتہا پسندانہ نظریات اور عدم برداشت پر شدید تشویش ہے اور اس کی سب بڑی وجہ داعش اور کئی دہشت گرد تنظیموں کی افغانستان میں موجودگی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تحریک طالبان اور اس کی ذیلی تنظیمیں جماعت الاحرار،  جیش الاسلام اور جیش محمد افغانستان میں موجود ہیں اور افغانستان میں رہتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں ان تنظیموں کا افغانستان میں موجود ہونا ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لئےخطرہ ہے۔