کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکے میں ماں اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
لیویز کے مطابق واقعہ کوہلو سے تقریبا ایک سو ستر کلومیٹر دور تحصیل کاہان کے علاقے نساؤ میں پیش آیا جہاں رند علی نامی شخص کی اہلیہ جان بی بی اپنے چار سالہ بیٹے عمر خان اور پانچ سالہ بیٹی گل خاتون کے ہمراہ ٹیوب ویل سے پانی بھرنے کیلئے جارہی تھی۔ اس دوران کچے راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پر پاؤں آنے سے زوردار دھماکا ہوا۔
لیویز کے مطابق دھماکے میں ماں ، بیٹا اور بیٹی تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ اور بارکھان سے ملحقہ اس علاقے میں چند دنوں قبل بھی بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا تھا۔
کوہلو ،بارودی سرنگ دھماکے میں ماں اور دو بچے جاں بحق ہوگئے
وقتِ اشاعت : September 7 – 2017