کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار محمد رند نے میر چاکر رند اسکول کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ترقی یافتہ قوم کی بنیاد تعلیم سے شروع ہوتی ہے تعلیم سے ہی معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کو ہمیشہ وفاقی حکومتوں اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تعلیم کے میدان میں نظر انداز کیا گیا ۔
آج بھی صوبے میں سینکڑوں اسکول بند ہے اور ایسے بھی اسکول ہے جہاں اساتذہ کا نام و نشان تک نہیں صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی کے دعوؤں کے باوجود آج بھی ہزاروں بچے اسکول سے باہر ہیں اور صوبے میں سینکڑوں گھوسٹ اسکول موجود ہے صوبائی حکومت اس صورتحال کا فوراً نوٹس لیں اور صوبے کی عوام کی حالت زار پر رحم کھا کر معیاری تعلیم فراہم کریں ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے شوران میں ذاتی محنت سے قائم کردہ میر چاکر خان پبلک اسکول کے دورہ کے موقع پر کیا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنی پوری کوشیش کریں گے کہ بلوچستان کا ہر بچہ اعلی تعلیم یافتہ ہو اور بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے ہم نے محنت کرکے اپنی طرف سے ایک کوشیش کی ہے جس میں 50% غریب اور قابل بچوں کو میر چاکر اسکول میں عالمی سطح کی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور بہترین قسم کی رہائش کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیم اور تربیت فراہم کی جائیں گی اس موقع پر اسکول کورننگ بورڈ کے ممبر سابقہ ڈی سی نصراللہ بلوچ بھی موجود تھے۔
کسی بھی ترقی یافتہ قوم کی بنیاد تعلیم سے شروع ہوتی ہے سر دار رند
![]()
وقتِ اشاعت : September 7 – 2017