|

وقتِ اشاعت :   1 hour پہلے

کوئٹہ : بلوچستان میں فرنٹیئر کور کا ایک اور ہیڈکوارٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ایف سی بلوچستان (ویسٹ) کے ہیڈکوارٹر کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے 25 اپریل کو نئے ہیڈکوارٹر کے قیام کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کا ویسٹرن ایریا رخشان ڈویژن پر مشتمل ہے، جہاں ریکوڈک، سیندک اور دیگر اہم منصوبے موجود ہیں۔

بلوچستان کے ویسٹرن ایریا میں  ایران کا بارڈر بھی واقع ہے۔

بلوچستان کا ویسٹ اسٹریٹجک اعتبار سے نہایت اہم ہے۔ یہاں سونا، تانبا اور دیگر معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، جس کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی نظریں اس خطے پر مرکوز رہتی ہیں۔

سیکیورٹی کے اعتبار سے بھی یہ خطہ انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *