|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2017

کوئٹہ:  پنجگور کے اور گوادر علاقے میں پانچ راکٹ فائر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق بدھ کی شب پنجگور کے علاقے چتکان میں نا معلوم شر پسندوں کی جانب سے127ونگ ایف سی کی چیک پوسٹ پر تین راکٹ فائر اور شدید فائرنگ کی گئی تاہم فورسز کی جوابی کاروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے حملے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب گوادر میں نا معلوم سمت سے دو راکٹ فائر ،سکیورٹی فورسزذرائع کے مطابق بدھ کی شب شرپسندوں کی جانب سے گوادر میں نامعلوم سمت سے دو راکٹ داغے گئے جو نیلنٹ چیک پوسٹ کے قریب گر کر زوردار دھما کوں سے پھٹ گئے تاہم واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔