کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔لیویز کے مطابق ہرنائی کے علاقے ہزارہ ڈم میں مقامی کوئلہ کان میں کانکنی کے دوران زہریلی گیس بھر گئی۔ گیس کے باعث دم گھٹنے سے کان میں موجود تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔
ساتھی کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکال کر سول ہسپتال ہرنائی منتقل کردیں۔ لیویز کے مطابق جاں بحق کانکنوں کی شناخت محمد ابراہیم اچکزئی،عطاء اللہ کاکڑ اور بخت محمد اچکزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں کا تعلق پشین سے بتایا جاتا ہے۔
کانکنوں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی ایک تنظیم کے مطابق بلوچستان کی کوئلہ کانکوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث ہر سال اوسطا سو کانکن مختلف حادثات میں جان کی بازی ہر جاتے ہیں۔
ہرنائی ، کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کانکن جاں بحق
وقتِ اشاعت : September 11 – 2017