|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2017

 کراچی: محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر قائد سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دہشت گردی کے خدشات کے باعث سندھ حکومت نے 8 سے 10 محرم الحرام تک کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلحہ ساتھ لیکر چلنے اور اس کی نمائش پر بھی 60 روز کے لئے پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سادہ لباس سیکیورٹی گارڈز بھی اسلحہ ساتھ لیکر نہیں چل سکتے جب کہ پولیس موبائل سے مماثلت رکھنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے استعمال اور محرم الحرم کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔