مچھ: میونسپل کمیٹی مچھ کے کونسلراں نے الزام عاید کیا ہے کہ چیئرمین اور چیف آفیسر وائس چیئرمین کی ملی بھگت سے جی ایس ٹی کی کرڑوں روپے کی مد میں آنیوالی رقم کو اپنے زاتی کاروبار اور پراپرٹیز پر خرچ کررہے ہیں میونسپل کمیٹی مچھ کی ملازمتوں پر چیئرمین نے اپنے رشتہ داروں کوبھرتی کررکھا ہے بوگس بھرتیوں سے علاقہ کی تعلیم یاقتہ اور بے روزگار نوجوانوں کے حق تلفی اور میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں ہیں ۔
کونسلراں سے سیلری نان سیلری اور جی ایس ٹی کو چھپایا جارہا ہے جس پر کونسلراں نے احتجاج کیا اور اجلاس میں قراردا د پاس کیا باوجود اس کے تاحال کونسلراں کوجی ایس ٹی سیلری نان سیلری کے متعلق کوئی تفصیلات فراہم کی نہیں جارہی ہے 2016/017بجٹ جعلی دسخطوں کے زریعے پاس کیا گیاکمشنر نصیر آباد مذکورہ بجٹ کونسلراں سے تصدیق کے بعد اس کا منظوری دے ۔
ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی مچھ کے جنرل کونسلراں میر فاروق عزیز کرد میر لیاقت علی رہیسانی سمیع اللہ سمالانی یاسر شاہ مجیب الرحمان کرد میر نعمت اللہ ساتکزئی امداد علی تالپور اقلیتی کونسلر میر سنگھ خان ودیگر نے اپنے جاری مشترکہ بیان میں کیا ۔
انھوں نے کہا کہ ایم سی مچھ کے مدت کو ڈھائی سال کا عرصہ ہوچکا ہے ڈھائی سال کے دوران کونسل کا دواجلاس ہوئی ہے کونسل کی اجلاس میں جی ایس ٹی سیلری نان سیلری کو چھپانے اور ان کو خرچ کرنے کی متعلق تفصیلات فراہم نہ کرنے پر کونسلراں نے احتجاج کیا اور اکثریتی رائے سے قرارداد پاس کی کونسل کو آئندہ تفصیلات سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی طویل عرصہ گزرنے کی باوجودتاحال چیئرمین وائس چیئرمین چیف آفیسر اپنے سابقہ روش برقرار رکھتے ہوئے کونسل سے جی ایس ٹی سیلری نان سیلری کو چھپاکر اپنے زاتی کاروبار اور پراپرٹیز پر خرچ کررہے ہیں عوام کی پیسہ کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ سہ ماہی جی ایس ٹی کی خردبرد پر ہمیں خدشہ ہے چیف آفیسر کرپشن کی بے تاج بادشاہ ہے ان کے اکاؤنٹ کو سیل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور انکوائری کمیٹی کے مانیٹرنگ کیلئے کونسل کے ممبران پر کمیٹی بنائی جائی میونسپل کمیٹی مچھ میں بے ضابطگیوں سے متعلق بی ایل جی بورڈ کو تحریری درخواست دی گئی جو کہ انھوں نے پوٹپ بھی کیا تین ماہ گزرنے کے باوجود اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ چیئرمین وائس چیئرمین چیف آفیسر نے آپس میں ملی بھگت کے زریعے 2016/017کا بجٹ بجائے دفتر کے بیٹک میں بیٹھ کر کچھ مخصوص نشستوں کے ممبران پیسے کا لالچ دے کر ان سے دسخط کروایا جبکہ ہمارے باقی جنرل کونسلراں کا جعلی دسخط کرکے بجٹ کو دو نمبری کے زریعے پاس کروایا وائس چیئرمین ڈائریکٹر ڈی جی سیکرٹری بورڈ کمشنر نصیرآباد ڈپٹی ڈائریکٹر نصیر آباد ڈویثرن اور اعلی آفیسران کو ایم سی مچھ کے صحیح صورتحال سے آگاہ کرنے کی بجائے ہمیشہ غلط معلومات فراہم کرتا رہا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ 2015/016کے بجٹ میں ایم سی میں ملازمتوں کے پاس ہونے والا کوٹہ پر چیئرمین نے اپنے گھر اور رشتہ داروں کو بھرتی کرکھا ہے 2016/017کیلئے تقریبا 30ملازمتوں کے خالی آسامیاں منظور کیا گیا جبکہ ان فی کس خالی آسامی پر 4لاکھ کی بولیاں لگ رہی ہے ۔
انھوں نے کمشنر نصیر آباد سے گزارش کی ہے کہ میونسپل کمیٹی مچھ کے 2016/017کے بجٹ جو کہ جعلی دسخطوں کے زریعے بنایا گیا انہیں ڈی سی سی میٹنگ میں منظور نہ کیا جائے اور اگر منظور کیا گیا تو کینسل کردیا جائے اور بجٹ کونسلراں سے تصدیق کے بعد منظور کیا جائے انھوں نے لوکل گورنمنٹ بلوچستان اور احتسابی اداروں سے مچھ میں ہونے والے کرپشن بے ضابطگیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ۔
مچھ ، کونسلران کا چیئرمین میونسپل کمیٹی پر خرد برد کا الزام
وقتِ اشاعت : September 15 – 2017