|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2017

مغربی لندن: پارسن گرین کے انڈر گراؤنڈ میٹرو ریلوے اسٹیشن میں مسافر کا بیگ پھٹنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کے مغربی علاقے پارسن گرین کے انڈر گراؤنڈ میٹرو ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی خبرملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور اسٹیشن کو گھیرے میں لے کر ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے اور واقعے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے،  جب کہ ایمبولینسز کے ذریعے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا ایک مسافر کے بیگ کے پھٹنے سے ہوا اور دھماکا ہوتے ہوئے بھگڈر مچ گئی جس کے باعث بہت سے افراد زخمی ہوئے تاہم اب تک کسی بھی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔