|

وقتِ اشاعت :   September 17 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں ندی میں ڈوب کر چار لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچالیا گیا۔ 

لیویز حکام کے مطابق واقعہ ہفتہ کی شام کیچ کے کے نواحی علاقے ہوشاب میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کی پانچ لڑکیاں کاتگ ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں۔ علاقہ مکین ایک لڑکی کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوئے جبکہ چار لڑکیوں کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ 

چاروں لڑکیوں کی عمریں دس سے تیرہ سال کے درمیان تھیں۔جاں بحق ہونیوالوں میں دو بہنیں نازیہ دختر حکیم ، شازیہ دختر حکیم ، درناز دختر عظیم اور گل افروز دختر اللہ داد شامل ہیں۔چاروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔