پشاور: جی ٹی روڈ پرترناب فارم کے قریب درخت گاڑی پرگرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پشاورمیں جی ٹی روڈ پرترناب فارم کے قریب کارحاجیوں کولے کر واپس راولپنڈی جارہی تھی کہ اچانک درخت چلتی گاڑی پرگرگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پرجاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی اورراستے کوکلئیر کرایا جب کہ دو زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔