لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیرمین عمران خان سپریم کورٹ سے (ن) لیگ کا مقابلہ کروارہے ہیں۔
وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پر ہمیں ٹارگٹ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی چیرمین عمران خان سپریم کورٹ سے ہمارا مقابلہ کروارہے ہیں، 2014 میں جاوید ہاشمی نے بھی یہ بتایا تھا کہ عمران نے ان سے کہا کہ عدلیہ کے ذریعے نوازشریف کو نکالا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ این اے 120 میں انتخابی مہم کومریم نوازنے شروع کیا تھا، این اے120 مختلف مقابلہ ہے، ایک تو ہارجیت کا اور دوسرا مارجن کم کرنے کا، ماضی میں کبھی 44 امیدوارمیدان میں نہیں آئے تاہم ہم نےاپنے ووٹرزاورسپورٹرزکوسازش کے بارے میں بتادیا ہے۔