|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2017

بھاگ :  پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد خان رند اپنے قافلے کے ہمراہ بھاگ شہر پہنچے کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گی کارکن مسلسل سردار یار محمد رند زندہ باد عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہیا۔

اس موقع پر بالاناڑی کھٹن تحصیل بھاگ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے بنیادی مسائل پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو پیش کیے جن میں اب نوشی کے لیے کچے تالا بوں کی کھدائی و دیگر مسائل پر بات چیت کی ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سرداریار محمد رند نے اکثر مسائل پر فورا احکامات صادر کیے اور بعض مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلع صدر میر ضیاالحق مغیری تحصیل صدر حفیظ بلوچ مصود احمد ایری سردار زادہ بابو شیردل خان مغیری میر دوست محمد خان مغیری وڈیرہ مشتاق ابڑو حاجی خان سومرو میر نبی بخش بنگلزئی میر چنگیز خان شاہوانی میر محمد اسماعیل چھلگری عبدالکریم پہوڑ رئیس اللہ ڈتہ ھانبھی ماما رحیم بنگلزئی محمد وڈ یرہ محمد عثمان خان ابڑو سفر خان ابڑو وڈرہ حسن روستم زی چیرمین ایری اتحاد کے حفیظ اللہ ایری ئندو پنچائت کے صدام چند و دیگر موجود تھے ۔

صدر سردار یار محمد رند نے بعض مقامات پر تعزیت بھی کی جن میں مندرانی قبائل کے ریئس میر محمد ایوب مندرانی کے والد کی وفات اور ابڑو قبائل کے منٹھار ابڑو کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر بھاگ پریس کلب کے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے انہوں نے کہا کچھی کینال منصوبہ کچھی نصیرآباد اور جھل مگسی کے علاوہ بلوچستان عوام کی شہ رگ کی حثیت رکھتا تھا جسے ڈیرہ بگٹی تک محدود ود کیا گیا جس سے کچھی نصرآباد اور جھل مگسی کی عوام متاثر ہوگی ۔

انہوں نے کہا حکمرانوں کے ترقیاتی کاموں کے دعوں کی کلی کھل چکی ہے کچھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اس موقع پر انہوں نے کہاانشاللہ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سونپ کرے گی اور عوام عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے عوامی قوت سے کامیاب ہوکر عوام کے بنیادی مسائل حل کرینگے ۔