|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2017

 کراچی: برطانوی ہوٹل ریوران کی انتظامیہ نے آئندہ پی آئی اےعملے کو ہوٹل میں کمرہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے چرچے اب یورپ میں بھی ہونے لگے، برطانوی ہوٹل’’ریوران‘‘کی انتظامیہ نے پی آئی اے کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ نہیں دیں گے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے عملے کی وجہ سے خواتین خود کوغیرمحفوظ سمجھتی ہیں، پی آئی اے عملہ خواتین اسٹاف ممبر کے موبائل نمبر مانگتا ہے لہذا جب تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ہوٹل انتظامیہ پی آئی اے عملے کو مزید رہنے کے لیے کمرے نہیں دے گی۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل پی آئی اے کے طیارے سے بھاری مقدار میں ہیروئین بھی برآمد ہوچکی ہے۔