فیصل آباد: ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
فیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹرٹرالی اورویگن میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئےاسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے پولیس اورانتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈجکوٹ سمندری روڈ کو بند کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔