لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر حملہ کیا گیا جب کہ حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لےرہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر حملہ کیا گیا، (ن) لیگ کی حکومت عوام سے انتقام لینے پر اتر آئی ہے، مہنگائی کا بم گرا کر ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی سازش کی گئی تاہم (ن) لیگ والے توبہ کریں اور عوام کے غیض و غضب سے بچیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں اور قوم پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لےرہی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی ہر فورم پر احتجاج کرے گی۔