|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2017

 اسلام آباد: ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

 پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ 6 اکتوبر کو ریٹائرہوجائیں گے جس کے پیش نظر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر مملکت ممنون حسین کو وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقررکرنے کی سمری بھجوائی تھی ۔ صدر ممنون حسین نے وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ظفرمحمود عباسی پاک بحریہ کی سنیارٹی لسٹ میں سرفہرست ہیں۔ ظفرمحمود عباسی سروس کے دوران اہم کمانڈ اوراسٹا ف پوزیشنز پرتعینات رہے ہیں جب کہ اس وقت نیول ہیڈکواٹرمیں چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔