لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن روانگی طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدراورسابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پی کے 757 سے ایک بار پھر لندن روانہ ہوئے، تاہم ایک مسافرکی طبیعت خراب ہونے کے باعث نوازشریف کا طیارہ اڑان بھرنے سے پہلے ہی رن وے پر واپس آگیا۔
نوازشریف کے ہمراہ ان کے سیکریٹری محمد حنیف خان بھی طارے میں سوارہیں ۔ سابق وزیراعظم کے ٹکٹ پر وطن واپسی کی تاریخ 4 جنوری 2018 درج ہے۔
اس سے قبل بھی نوازشریف لندن میں اہلیہ کی عیادت کے لیے موجود تھے جو 25 ستمبر کو واپس وطن واپس پہنچے تھے۔
واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دائر کیے گئے 3 نیب ریفرنسزعدالت میں زیرسماعت ہیں۔