|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2017

اسلام آباد:  اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے 1کروڑ20لاکھ کلو گرام اضافی تمباکو کمپنیوں اور ڈیلرز کو دینے ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کیلئے مارجن ڈی ریگولیٹ کرنے اورجام شورو میں 2کول پاور پلانٹ منصوبوں کیلئے حکومتی گارنٹی کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں ڈی ریگولیشن پالیسی کے اثرات کا تین ماہ بعد جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 1کروڑ20لاکھ کلو گرام اضافی تمباکو کمپنیوں اور ڈیلرز کو دینے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ہائی سپیڈ ڈیزل پر آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کیلئے مارجن ڈی ریگولیٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں ڈی ریگولیشن پالیسی کے اثرات کا تین ماہ بعد جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔جام شورو میں 2کول پاور پلانٹ منصوبوں کیلئے حکومتی گارنٹی کی منظوری دی گئی۔بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی میں 31دسمبر تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم نے برآمد کنندگان کیلئے 50فیصد پیکج کی منظوری دیدے۔ اجلاس میں5 نکاتی ایجنڈے پر غورکیاگیا۔

نان فائلرزکیلیے ودہولڈنگ ٹیکس کی رعایتی شرح میں31دسمبرتک توسیع کی سمری منظورکرلی گئی دریں اثناء وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے3ارب 57کروڑ روپے،خانیوال تا رائیونڈ ریلوے ٹریک کو دو رویہ کرنے اور کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی ،کے پی کے میں شاہراہوں کی اپ گریڈیشن ،دریائے سندھ پر لیہ تا تونسہ پل،میرپور اسلام گڑھ روڈ پر رتھواہریام پل اور ذیلی سڑکیں جبکہ وزیراعظم یوتھ سکل پروگرام کے فنڈکی منظوری دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا۔ جس میں متعددترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے3ارب 57کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ خانیوال تا رائیونڈ ریلوے ٹریک کو دو رویہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ 

اجلاس میں سی پیک فریم ورک کے تحت کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کی بھی منظوری دی گئی اس منصوبے کی تکمیل سے روزانہ 5لاکھ15ہزار مسافر استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

ایکنک کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں شاہراہوں کی اپ گریڈیشن منصوبے ،دریائے سندھ پر لیہ تا تونسہ پل اور ذیلی سڑکوں کی تعمیر ، میرپور اسلام گڑھ روڈ پر رتھواہریام پل اور ذیلی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری کے ساتھ وزیراعظم یوتھ سکل پروگرام کے فنڈکی بھی منظوری دی گئی