اسلام آباد: نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے پر وزراء اور ن لیگی کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب نے گزشتہ رات کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے پر وزراء اور لیگی کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور نیب گاڑیوں کو نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر درج کرائے گا۔
واضح رہے کہ رات گئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ لندن سے براستہ دوحہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے خلاف مزاحمت کی گئی اور کارکن نیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے جب کہ گاڑی پر مکے بھی مارے۔