|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2017

کابل: افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں نیٹو فورسز کے ڈرون حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق نیٹو فورسز نے بدخشاں کے ضلع راغستان میں بغیر پائلٹ طیارے کے ذریعے میزائل حملہ کیا جس میں 8 عسکریت پسند ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ نیٹو کے ڈرون حملے میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان کے اسلحے اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا۔

افغان حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے طالبان جنگجوؤں کی 8 لاشیں ملی ہیں اور ان کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔ اس وقت بدخشاں کے دو اضلاع مکمل طور پر طالبان کے کنٹرول میں ہیں جب کہ دیگر 10 علاقوں میں فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔