|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2017

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا میں قومی سلامتی اور معاشی استحکام میں توازن کےحصول پر توجہ مرکوز ہے اور پاکستانی کو بھی اس توازن کو یقنی بنانا ہوگا۔

کراچی میں معیشت اور سلامتی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشیت زندگی کے ہر پہلو پر اثرانداز ہوتی ہے، روس کے پاس ہتھیار کم نہ تھے لیکن کمزور معیشت کے سبب ٹوٹا۔

آرمی چیف نے کہا کہ شروع سے ہی پاکستان کو کئی بحرانوں کا سامنا رہا، ہم دنیا کے سب سےزیادہ غیر مستحکم خطے میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہتر سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث امیر ملک بھی جارحیت کا شکار ہوتے ہیں اور اس کی مثال عراق کا کویت پر حملہ ہے۔