|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2017

خاران: بی این پی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنا لوجی کی سہولیات نہ ہونے کے باوجود طلباء و طالبات کا ٹیلنٹ قابل تعریف ہے خاران میں ایجوکیشن اور سپورٹس کمپلیکس کا قیام میرا وژن ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برائیٹ فیچر پبلک اسکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے برائیٹ فیچر کے چیئرمین خلیل احمد حسنی صدر پریس کلب سفر خان راسکوئی نے بھی خطاب کیا

اس موقع پر ثناء بلوچ نے کہا کہ قومی تعلیمی فنڈ قائم کر کے تمام بچوں کیلئے یکساں تعلیمی ماحول فراہم کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو بہترین اور معیاری تعلیم دنیا معاشرے کی ہر فرد کی ذمہ داری ہے دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے بچوں کو تیار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ تعلیم کی طاقت تلوار سے بھی زیادہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ خصوصا بچیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے والدین اپنی ذمہ داریاں پوری کریں جب ایک خاتون تعلیم یافتہ ہو گی تو ایک نسل تعلیم یافتہ ہو گی انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے علاقائی نمائندے تعلیم کی طرف زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں ان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے