|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی محکمہ صحت کی جانب سے اب تک ایچ آئی وی ایڈز کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی سروے ایڈز کنٹرول پروگرام نے اقوام متحدہ کی امدادی ادارے کی مدد سے ایچ آئی وی ایڈز پر قومی سروے مکمل کر لیا۔

ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں 39 ہزار کے اضافے کا انکشاف ہوا ہے بلوچستان میں اس کی تعداد ماضی کے مقابلے میں اب کئی گناہ بڑھ گیا اور صوبے بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کی مریضوں کی تعداد3 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔

حکومت بلوچستان نے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں ایمر جنسی کو نافذ قرار دیتے ہوئے عوام کی سہولیات کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا مگر بد قسمتی سے ساڑھے چار سال گزرنے کے باوجود اب تک محکمہ صحت میں بہتری کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنسی بے راہ روی بھی ایڈز پھیلنے کا سبب ہے اور ایڈز کے زیادہ مریض انجکشن سے نشہ لیتے ہیں ۔