کوئٹہ : نیشنل پارٹی کی مرکزی رہنما ء رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے ہے کہ میر غوث بخش بزنجو کی فکر نیشنل پارٹی کی پہچان ہے ۔
نیشنل پارٹی با بائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سوچ و فکر اور سیا سی فلسفے پر عمل پیرا ہو کر بلوچستان کی عوام کی ترقی و خوشحال اور قومی و سیاسی حقوق کے لئے شب و روز جدو جہد کو جار ی رکھتے ہوئے با بائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی خواہشات و امنگوں و ارمانوں کی تکمیل کے لئے جدو جہد رکھے گی ۔
انہوں نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو کے اس سر زمین اور اس سرزمین پر بسنے والے لو گوں کے لئے طویل سیا سی و جمہوری جدو جہد 25سالہ قید و بند کی صعبتیں نیشنل پارٹی اور تمام سیا سی کار کنوں کے لئے مشعل راہ ہیں میر صاحب نے مخصوص حا لات کے پیش نظر درست سفر کر کے آنے والے وقتوں میں مشکل و کھٹن حا لات کی پیشگی آگاہی دی ۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے نیشنل پارٹی کی ترجیحا ت وہی ہیں جو با بائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی تھیں بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے لئے نیشنل پارٹی کے کردار سے انکار ممکن نہیں
انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے عوام 22اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کر کے ثابت کریں کہ بلوچستان کے عوام کے دلوں میں آج بھی با بائے بلوچستان کی فکر زندہ ہے