شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں کھجور اور خواجہ خوڑ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں کھجور اور خواجہ خوڑ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے اس وقت ہوا جب سیکیورٹی اہلکار گشت پر تھے، واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی تاہم دھماکے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔