|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2017

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان سمیت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔

صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں صوبائی حکومت بتائیں کہ صوبائی حکومت کی کیا ترجیحات ہیں انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پولیس ٹرک پرہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس ٹرک پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ کھڑی ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام نے بے انتہا قربانیاں دی ہے پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔