کراچی: کھوکھراپار میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان پولیس اہلکار کو جاں بحق کر کے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مقتول اہلکار بلال شریف قائد آباد کا رہائشی اور سعود آباد تھانے میں تعینات تھا ۔ پولیس کے مطابق اہلکار کو منشیات فروش شہزاد کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
کراچی کا ضلع کورنگی جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکا ہے اور مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔
2 روز قبل ضلع کورنگی میں لوٹ مار کے 5 واقعات میں 4 افراد زخمی اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔