|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کی طلباء تنظیموں کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بلوچ طلباء پر ہونیوالے تشدد کے خلاف اور مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے منگل کو مظاہرہ کیا گیا جس میں بی ایس او پجار کے چیئرمین گہرام اسلم بلوچ ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ، حمید بلوچ، عاطف بلوچ سمیت دیگر قیادت کر رہے ہیں ۔

مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں جس طرح بلوچ طلباء پر وحشیانہ طریقے سے تشدد کر کے درجنوں طلباء کو زخمی کر کے درجنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی ہم شدیدا لفاظ میں مذمت کر تے ہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کر تے ہیں کہ طلباء کے جائزمطالبات تسلیم کر کے گرفتار طلباء کو رہاکیا جائے کیونکہ کسی بھی مہذب معاشرے میں رہنے والوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لئے پرامن احتجاج کرنے کا مکمل حق حاصل ہے لیکن ہمارے ملک میں حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے والوں کے خلاف تشدد کر کے انہیں پابند سلاسل کیا جاتا ہے ہیں جس کی ہم مذمت کر تے ہیں ۔

اور مطالبہ کر تے ہیں کہ گرفتار طلباء کو رہا کر کے ان کے جائز مطالبات تسلیم کیا جائے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کر تے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔