|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2017

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے شعوری اور جمہوری تقاضوں ، آئین ،قانون اورپارلیمنٹ کی بالادستی اورسیاسی اقدار کے فروغ کے لئے جدوجہد کی19نومبر کو پنجگور میں شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کے موقع پر مرکزی جلسہ عام ڈاکٹر یاسین بلوچ کی سیاسی بصیرت ،سنجیدگی اور نظریاتی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے اوراستفادہ کرنے کا بہترین مواقع ہے۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر طاہر خان بزنجو ،صوبائی وزیر صحت میررحمت صالح بلوچ نے نیشنل پارٹی کوئٹہ کے سینئر دوستوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمدبنگلزئی،ارکان مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ ، چیئرمین اسلم بلوچ ، ارکان ورکنگ کمیٹی حاجی عبدالصمد بلوچ،عبیدلاشاری ، علاو الدین ایڈؤوکیٹ،ملک نصیراحمد شاہوانی ، جنرل سیکرٹری کوئٹہ علی احمد لانگو،میرسکندر شاہوانی ، ملک کامران بنگلزئی ، ملک مراد لہڑی، نصراللہ شاہوانی ، قیوم سجن ، ریاض زہری ، ڈاکٹر دوست محمدلانگو سمیت دیگر موجود تھے۔

میر طاہر خان بزنجو نے کہا کہ 22اکتوبر کو کوئٹہ میں بیاد میر غوث بخش بزنجو کامیاب جلسے کے انعقاد پر ضلعی صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی سمیت ضلعی کابینہ اور ارکان مرکزی کمیٹی اور ورکنگ کمیٹی سمیت کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ شعوری سیاست کے ذریعے بلوچستان کے عوام کی پسماندگی ،بدحالی اور ساحل و وسائل کے تحفظ کیلئے حقیقی سیاسی جماعتوں کو مشترکہ جدوجہد کے لئے قائل کرنے میں مصروف عمل رہی لیکن کچھ سیاسی جماعتیں عوامی حقوق سے زیادہ ایشوز کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں جس سے وہ خود عوام کے سامنے عیاں ہوگئیں اور عوام ان سے دور ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اداروں کی بالادستی کو جمہوریت کا فروغ سمجھتی ہے اوراس کیلئے نیشنل پارٹی نے جمہوری قوتوں کی جدوجہد میں سیسہ پلائی دیوار بنی رہی اور آئندہ بھی جمہوریت کے استحکام کیلئے نیشنل پارٹی اپنا کردارادا کریگی۔

صوبائی وزیر صحت میررحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ضلعی صدر کوئٹہ کی قیادت میں کامیاب جلسے کا انعقاد کرکے ثابت کردیا کہ نیشنل پارٹی سیاسی ورکروں کی جماععت ہے جہاں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام نے 2013ء کے انتخابات میں سیاسی شعور ،سنجیدگی کو بروئے کارلاتے ہوئے سرمایہ داروں ،لینڈ مافیا کے مقابلے میں عام سیاسی ورکرز کو منتخب کیا جس سے پنجگور کے عوام کی وطن سے محبت اور سیاست سے آشنائی کی عکاسی بہترین جھلک ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ پنجگور کو سابق نمائندوں نے کھنڈرات اور پسماندگی،جہالت ،بدحالی اور بدامنی کی دلدل میں دھکیلا اورعوام خوف کے سایے تلے زندگی بسر کررہے تھے لیکن نیشنل پارٹی نے اقتدارسنبھالتے ہی پنجگور سمیت پورے بلوچستان میں تعمیر و ترقی کی نئی راہین متعین کیں اورعوام کا اعتماد حاصل کیا ۔

انہوں نے کہا کہ 19نومبر کا جلسہ عام بیاد شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ قومی رہبر کی جدوجہد کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہے اور عوامی سیلاب مخالفین کی نیندیں حرام کردیگا۔