حب: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیراحمد مینگل نے حب میں پولیوکے قطر ے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کرلیا ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایچ او ہیلتھ غلام فاروق ہوت اسسٹنٹ کمشنر حب نعیم گچکی اور نائب تحصلدا ر حب محبوب چنال بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے جام میر غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عباس لاسی نے انھیں بریفینگ دی ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب میں پولیومہم کا آغاز ہوگیا پولیو رضاکاروں کی سکیورٹی کے لئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں وہ بلا خوف خطر گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور پولیو مہم کی میں خود نگرانی کررہاہو ں ۔
انہوں نے کہا کہ حب کی شہر کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے اور حب شہراہمت حامل ہے یہ شہر پاک چائنا اکنامک کوریڈو ر سی پیک کا معاشی گیٹ وے ہے اور سی پیک کا روٹ بھی اسی شہر سے گزرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حب میں ہاوسنگ اسکیموں میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے ان کا از سر نو جائزہ لیا جائیگا کہ عوامی ضروریات کو پوری کرنے قابل ہے اگر عوامی ضرو ریا ت کے عین مطابق نہیں ہونگے ان کے این او سیز منسوخ کئے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پٹوارخانہ میں بے قاعدیگیاں ہونے کی شکایت موصول ہورہی ہے پٹواریوں کو پابند کیا گیا ہے وہ کہ اراضی کے انتقال کرنے سے پہلے ان کو وقوعہ کا دورہ کرنا ہوگا اور زمین کی حدبندی کے ساتھ مختلف زوایوں سے اسکی تصویر کشی کریگا ۔
انہوں نے کہا کہ زمینوں ویلیویشن کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو سے ایک میٹنگ کرونگا انہوں نے کہا کہ اقرباپروری اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال حب میں طبی سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ادویات اور دیگر طبی لوزامات کو پوراکرنے کے لئے حکومت کے ساتھ حب کے صنعت کار شپ بریکرز اور مخیرحضرات کی تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال اور دیگر محکموں میں کوتائی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا ۔