|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2017

گوادر: لیٖفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جب ملک میں امن ہوگا تو کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا گوادر کو امن کا گہوارا بنا کر بڑے بڑے ایونٹ منعقد کرائیں گے ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل آصف سلیم باجوہ نے گوادر میں کار ریلی میں بطور مہمان خصوصی گفتگو میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں کار ریلی میں شرکت پر بہت خوشی ہوئی ہے اور اس ریلی میں شائقین نے بھی شرکت کرکے ایونٹ کو کامیاب بنایا کیونکہ جب ملک میں امن ہوگا تو کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی اور ملک کا نام بھی روشنہوگا اس کے علاوہ نیا ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں ایسے مختلف ایونٹ کا انعقاد کرکے گوادر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے لیکن کار ریلی بھی گوادر میں امن کا ایک بہت بڑا پیغام ہے اگلے سال اس ایونٹ کو اور بھی زیادہ بہترین انداز میں پیش کریں گے تاکہ یہاں شائقین کے تعداد میں مزید اضافہ ہوسکے واضح رہے کہ پاک فوج کے تحت پاکستان موٹر ریلی میں پریپیڈ کیٹیگری کے مقابلے میں نادر مگسی نے مقررہ فاصلہ 1گھنٹہ 14منٹ اور 46سیکنڈ میں طے کیا جب کہ دفاعی چیمپئن صاحبزادہ سلطان محمد نے 1گھنٹہ 14منٹ اور 20سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا رونی پٹیل نے مقررہ فاصلہ 1گھنٹہ 16منٹ اور12سیکنڈ میں طے کیا ۔