|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2017

خضدار: زہری سے خضدار آتے ہوئے ڈگری کالج خضدار کے طالب علم ساتھی گاڑی سمیت نا معلوم افراد کے ہاتھوں اغواۂوگئے ۔

مغوی طالب علم اور اس کے ساتھی کے والدین کی مغویوں کو بازیاب کرنے کا مطالبہ ،ہمارے بچوں کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں تھا اور نہ ہی ہمارا کوئی دشمن ہے ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان کے جماعت کے بندے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب زہری ،نواب زادہ میر نعمت اللہ زہری ،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس سے مدد کی اپیل تفصیلات کے مطابق نورگامہ زہری کے رہائشی ریٹائرڈ پولیس اہلکار غلام حسین عمرانی اور لیویز حوالدار گہور خان نے پریس کلب خضدار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے عابد حسین اور مستی خان نورگامہ زہری سے خضدار جا رہے تھے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ انہیں زہری خضدار شاہراہ پر نا معلوم مسلح افراد گاڑی سمیت اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔

ہم نے اس حوالے سے زہری اور قریب و جوار میں کافی تلاش کرنے کی کوشش کی مگر نہیں ملے انہوں نے کہا کہ عابد حسین گورنمنٹ ڈگری کالج خضدار میں زیر تعلیم ہے جبکہ مستی خان بھی میٹرک کا امتحان دے چکا ہے ۔

دونوں کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہمارا کسی سے کوئی ذاتی قبائلی دشمنی ہے ہاں ہم بڑوں کا تعلق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے اور ان کی حمایت یافتہ لوگوں میں ہیں ہم پہلے بھی ان کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ رہیں گے ۔

جب سے ہمیں اپنے لخت جگروں کے نا معلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے کی اطلاع ملی ہے ہمارے گھروں میں کہرام مچی ہوئی ہے ہمار ا علاقائی اور قبائلی وارث وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ہے ۔

ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ بچوں کی بازیابی میں ہماری مدد کریں اس کے علاوہ ہم نواب زادہ سینیٹر میر نعمت اللہ خان زہری ،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل ارشد محمود ملک ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ اور ڈی آئی جی پولیس سمیت تمام اداروں کے زمہ داران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بچوں کی بازیابی میں ہماری مدد کریں