کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قلات کے علاقے زاوہ میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات سیکورٹی فورس اور ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، سیکورٹی فورسز پر چھپ کر وار کرنے والوں کو جلدکیفر کردارتک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ رنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے قلات کے علاقے زاوہ میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
گورنر نے واقعہ میں شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے اس کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔