|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2017

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

طالب علموں کو نصابی تعلیم کے ساتھ غیر نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے جس سے ان کی ذہنی نشوونما میں اضافہ اور ان میں اعتماد پیدا ہوتا ہے جو انہیں کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتے ہیں کوئٹہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں منعقد کرائے گئے ۔

کھیلوں کے مقابلے اور اس میں نکلنے والی ٹیموں کے ہونے والے فائنل میچ جو کہ چاغی ہائی سکول و نوشکی ہائی سکول کے مابین کھیلا گیا میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں چاغی نے کامیابی حاصل صوبائی وزیر تعلیم نے کی فٹبال فائنل میچ و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے سپیشل ہائی سکول کوئٹہ میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ 12سال کے بعد پہلی مرتبہ تمام اضلاع میں کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کا آغاز کیاگیا ہے۔ 

تقریب میں ڈپٹی مےئر کوئٹہ یونس بلوچ، سیکرٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر، ڈائریکٹر سکولز محمد رفیق ترین، ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز سید انور شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ مطیب خان آفریدی کے علاوہ ا ساتذہ طلباء و والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی خطیر فنڈز مختص کے گئے ہیں اور ہماری کوششوں سے عرصہ دراز سے ڈویژنل سطح پر تعلیمی اداروں میں غیر نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں جو منجمد تھیں کا پھر سے آغاز کردیاگیا ہے۔

جس سے سرکاری تعلیمی ا داروں میں زیر تعلیم طلباء کی ذہنی نشوونما و مقابلے کی فضا میں طلباء عصر حاضر کے چیلنجز سے احسن طریقوں سے نبرد ازما ہوسکیں گے۔ 

صوبے کو اچھے کھلاڑی ا ور نیا ٹیلنٹ میسر آسکے گا انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اہداف کا حصول صرف اور صرف اساتذہ و ان سے منسلک سٹاف ہی احسن طریقے سے حاصل کرسکتے ہیں اس کیلئے اساتذہ تعلیم کے شعبے سے منسلک آفیسران و اہلکاراں کو خلوص نیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا ادارک کرتے ہوئے بچوں کی صحیح طور پر رہنمائی کریں۔ 

انہوں نے بتایا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے فروغ کیلئے ہائر سیکنڈری سکولز کا اجراء کیاگیا ہے اور اب ہائی سکولوں میں ایف اے اور ایف ایس سی کی کلاسز ہوا کریں گی اور اس طرح انٹر کالجز کی سطح پر چار سالہ بی ایس پروگرام کا سمسٹر سسٹم کی بنیا پرآغاز کیاگیا ہے۔

جس سے ہر مکتبہ ہائی فکر سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو ان کے گھر کی دہلیز پر عصر حاضر سے ہم آہنگ تعلیمی سہولیات میسر آسکیں گی۔ 

تقریب سے سیکرٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور غیر نصابی سرگرمیوں کا فروغ اس کی ایک کڑی ہے جس سے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں طلباء کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ایک مسرت بھرا احساس ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ طلباء کے مابین کھیلوں کے انعقادکا عمل پیدا ہونا فطری عمل ہے اور اس طرح تعلیم کے دوران ہر قسم کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد ملتی ہے۔ اور کھیل و غیر نصابی سرگرمیوں سے منفی معاشرتی عمل کا خاتمہ ہوجائے گا اور طلباء کے اندر معاشرے میں تعمیری سوچ اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ 

تقریب سے ڈپٹی مےئر کوئٹہ یونس بلوچ، ڈائریکٹر سکولز رفیق ترین، ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم سید انور شاہ، پرنسپل سپیشل ہائی سکول کوئٹہ نصر الدین توخی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال ، سیکرٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر و دیگر مہمانوں نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔