|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2017

کوئٹہ: ڈی آئی جی حامد شکیل پر خود کش حملے کے بعد پولیس، سی ڈی ٹی اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک۔

پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملے کے بعد پولیس ، سی ڈی ٹی اور دیگراداروں نے زرغون آباد نواں کلی میں سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ ایک مکان سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا، جوابی کارروائی میں مکان میں موجود تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں سے دستی بم سمیت مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا، فائرنگ کے واقعہ میں سیکورٹی اہلکاروں کا کوئی نقصان نہیں ہوا، لاشوں کو سول ہسپتال میں شناخت کیلئے منتقل کردیاگیا